اسلام آباد: صدر آزاد کشمیرسردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ بھارت دہشتگردی سے مسئلہ کشمیرحل کرنا چاہتا ہے۔ بھارت سرجیکل سٹرائیک اورحملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے، کشمیریوں نے حق خودارادیت سے ہرجنگ جیتنی ہے۔
اسلام آباد میں صدرآزاد کشمیرسردارمسعود خان نےبرطانوی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ صدرآزادکشمیرنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیربہتراندازمیں اٹھانے پر شکریہ دا کیا۔۔ سردارمسعود خان نے راجہ فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر پربھارتی حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بین القوامی سطح پر بھی اس کی مذمت ہونی چائیے۔
سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت سرجیکل سٹرائیک اورحملوں کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جموں وکشمیرکیلئے خصوصی نمائندہ مقررکریں اور اقوام متحدہ ایک آزاد کمیشن قائم کرے جوکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرے۔
صدرآزاد کشمیرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں سیاسی کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ ریاستی دہشتگردی میں ملوث بھارت جارحیت کی پالیسی ترک کرے۔ صدر آزادکشمیر نے کہاکہ برطانوی وفد کویہ بات باورکرائی ہے کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں اس مسئلے کواجاگر کیا جائے۔ مفادات کو ترک کرکے کشمیریوں کیلئے آواز اٹھانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزیاں اور کشمیریوں کے حقوق پامال کررہا ہے۔ بھارت کو چاہیے کہ 2003 کے معاہدے پرعمل درآمد کرے۔ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بھارت صرف دہشتگردی سے مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے۔ کشمیریوں نے حق خودارادیت سے ہرجنگ جیتنی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیٹی مسئلہ کشمیر پرغور کر رہی ہے۔
Comments are closed.