پاکستان نے افغان امن وعلاقائی استحکام کیلئےاہم کردارادا کیا،دنیا تسلیم کرے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت و سلامتی اولین ترجیح ہے،پاکستان نے نہ صرف دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی بلکہ افغان امن و علاقائی استحکام کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ دنیا کو پاکستانی خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کامیابی سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، اور علاقائی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے واضح کیا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان نے کسی بھی اور ملک سے زیادہ کردارادا کیا اور دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں عسکری، معاشی اور سماجی شعبوں میں بھاری قیمت ادا کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا کوچاہیئےکہ پاکستان کی خدمات کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم افغانستان میں قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.