ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود سے ملاقات

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج علی الصبح اسلام آباد پہنچے، ذرائع کے مطابق ایک روزہ دورے میں ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد ایرانی وزیرخارجہ کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے ،ایرانی وزیر خارجہ  کے ہمراہ عسکری اور اعلی حکومتی شخصیات کا وفد بھی پاکستان آیا ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست اور دفتر خارجہ کے اعلی حکام نے جوادظریف کا استقبال کیا۔ملاقاتوں میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی گارڈز کے اغوا اور سرحدی سیکیورٹی پر بھی بات چیت ہوگی۔

Comments are closed.