بھارت کے لیے پاک فضائیہ کا جھوٹا سا تحفہ، 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے

اسلام آباد؛  ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ فوجی ہدف کو نشانہ نہیں بنائیں گے اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہونا چاہیے، پاک فضائیہ نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے 6 اہداف کا انتخاب کرکے انہیں نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ ہم  خطے کے امن کی خاطر کچھ بھی کرسکتےہیں مگر جنگ کی طرف نہیں جانا چاہتے۔

آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیاروں کو مار گرایا، بھارت میں ایک اور طیارہ گرنے کی اطلاع ہے لیکن اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پاکستان تمام تر صلاحیت رکھنے کے باوجود امن کا پیغام دیتا ہے، جنگ پالیسی کی ناکامی ہے، جنگ شروع کرنا آسان ہے لیکن کسی کو نہیں پتہ ہوتا کہ وہ ختم کہاں ہوگی۔

ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کے پاکستانی ایف 16 کو مار گرانے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کی گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا بدلہ نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع کی صلاحیت کا مظاہرہ ہے، ہم کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتے۔

Comments are closed.