اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی کیخلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت بدھ کو ہوگی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔
سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پناما ریفرنس سے رہائی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو نیب نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے تینوں ملزمان کی رہائی کے خلاف اپیلوں میں موقف اپنایا گیا عدالت عالیہ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا،سپریم کورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ عدالت نے نیب کی اپیلوں پر سماعت بدھ کو مقرر کر دی ہے۔۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی رہائی کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
Comments are closed.