اسلام آباد: سپریم کورٹ نے توہین رسالت میں سزا یافتہ آسیہ بی بی کو بری کر دیا ، ٹرائل کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم ، فوری رہائی کا حکم دیدیا۔
سپریم کورٹ نےسزائےموت کےخلاف آسیہ بی بی کی اپیل منظور کرلی ، عدالت نے قرار دیا کہ آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
تین رکنی بنچ نے آٹھ اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سیشن کورٹ نے آسیہ بی بی کو 2010 میں سزائےموت سنائی جسے لاہور ہائیکورٹ نے 2014 میں برقرار رکھا تھا ۔
سپریم کورٹ کا آسیہ بی بی کی رہائی سے متعلق مکمل فیصلہ اردو میں پڑھنے کے لیے کلک کریں
Comments are closed.