اسلام آباد: وزیراسدعمرنے ان کی وزارت کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسی خبریں ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں۔
اسد عمر نےکہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ان کی وزیر اعظم سے اس حوالے بات ہوئی تو وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایسی خبریں بالعموم ہماری حکومت اور بالخصوص آپ کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہیں۔ آپ پورے اعتماد کے ساتھ کام جاری رکھیں۔
اسد عمر کاکہناتھاکہ جو بھی لوگ ایسا بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں وہ ملک کے مخلص نہیں۔۔باہمی تعاون اور مسلسل محنت سے ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کریں گے۔۔
Comments are closed.