ریاض: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات کا شکار ہے اس لیے ملک کو سعودی قرضے کی اشد ضرورت ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، مسلم امہ اس وقت کسی تنازع کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ریاض اور تہران کو بھی اپنے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے،پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ سود کی ادائیگی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو سعودی عرب سے قرضے کی اشد ضرورت ہے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ صحافی کے قتل پر سعودی عرب پرتنقید نہیں کرسکتے۔
Comments are closed.