آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور،محمود خان اچکزئی کے کاغذات پراعتراض

آصف علی زرداری اورمحمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی۔آصف زرداری  اتحادی امیدوار جبکہ محمود اچکزئی  سنی  اتحاد کونسل کے امیدوار ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔ ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اعتراضات میں کہا گیا کہ محمود اچکزئی نے اسمبلی فلور پر اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے خلاف بیان دے کر آئین پاکستان سے انحراف کیا۔ الیکشن میں سلیکٹ کرانے کیلئے لوگوں سے 70ارب روپے لئے گئے۔ لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد  کیے جائیں۔

Comments are closed.