آشیانہ اسکینڈل میں شہباز شریف کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند کمپنی کو نوازا۔ مقدمے کی تفتیش کیلئے ملزم کا پندرہ روہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف نے موقف اپنایا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، ملک وقوم کی ترقی کے لئے اقدامات کیے، کمپنی کو کرپشن کے الزامات پر بلیک لسٹ قرار دیا  اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں سے 90 کروڑ روپے وصول کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ توترقیاتی کاموں میں قوم کی پائی پائی بچاتے رہے، اربوں روپےبچانےکایہ صلہ دیاگیا۔

عدالت نے نیب کی جانب سے شہباز شریف کے ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو کے حوالے کردیا ہے اور تفتیش مکمل کر کے دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

Comments are closed.