نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کواسلام آبادسے گرفتار کر لیا

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، آغا سراج درانی کو قومی احتساب بیورو کراچی نے نیب راولپنڈی اور ہیڈکوارٹرز کے انٹیلی جنس ونگ کی معاونت سے گرفتار کیا گیا ہے، نیب نے بتایا ہے کہ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی کی کراچی، حیدرآباد، شکار پوراور سکھر میں جائیدادیں ہیں جو انہوں نے گھر کے 11 افراد کے نام سے لے رکھی ہیں، آغا سراج درانی ان جائیدادوں کے ذرائع آمدن پر بھی نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

نیب ٹیم کل اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب عدالت میں پیش کرے گی۔

Comments are closed.