راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملک بھر میں فسادیوں کیخلاف آپریشن ردالفساد پوری قوت سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں گھرلمائی اور سپیرا کنڑ میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
یہ کارروائی سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی ۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیئے جبکہ امن کے دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے ایک افسر سمیت 7 بہادر بیٹے مادر وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن جنید، حوالدار عامر، عاطف، ناصر اور عبدالرزاق شامل ہیں۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی سمیع اور سپاہی انوار بھی شہید ہوئے۔
سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے بعد علاقہ کو کلیئر قرار دے دیا ہے جبکہ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
Comments are closed.