اسلام آباد: بجلی فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دے دی ۔ اتھارٹی 31 جنوری کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔ درخواست کے مطابق دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ 80 لاکھ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
رواں ماہ کے آغار میں نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔
Comments are closed.