ن لیگ اکیلے میدان میں کھیلنا چاہتی ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ الیکشن قریب ہیں۔ ہم سازشوں کو ناکام کر کے عوام کے ساتھ وفاق میں حکومت بنائیں گے۔قمبر شہداد کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے صوبائی امیدواروں کو تیر کے بجائے علیحدہ انتخابی نشانات دئیے گئے ہیں۔ ہم اس فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے اور عدالت بھی جائیں گے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ اب انتخابات میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے۔ آئیں ہمارا ساتھ دیں، پیپلزپارٹی ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے کہا تھا کہ 8 فروری کوالیکشن پتھرپرلکیر ہیں۔ ہمیں انتخابات بہت قریب نظر آرہے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی بات کررہے ہیں ۔ پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جو عوام پر اعتماد کرتی ہے۔ عوام نئی سیاست اور نئی سوچ کا ساتھ دیں۔ مسلم لیگ ن اب جمہوری جماعت نہیں رہی۔ نون لیگ مقابلہ نہیں مخالفین کو پچ آؤٹ کرنا اور اکیلے میدان میں کھیلنا چاہتی ہے۔

Comments are closed.