راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے دو اضلاع بنو ں اور شمالی وزیر ستان میں آپریشز کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ پانچ کو گرفتار کرلیا۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ معلومات کی روشنی میں بنوں کےعلاقے جانی خیل میں بھرپورآپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5 کو گرفتا رکرلیا گیا۔ یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں کیساتھ 31 اگست2023 کو فوجی قافلے پر موٹرسائیکل خود کش حملے میں سہولت کار تھے جس میں پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے تھے ۔
دوسری جانب دتہ خیل آپریشن میں سکیورٹی فورسزنے 2 دہشتگردوں کوہلاک کرتے ہوئے ہتھیاراورگولہ بارود برآمد کرلیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جار ی رہے گی ۔
Comments are closed.