اسلام آباد؛ پاک فضائیہ کی جانب سے مار گرائے جانے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں میں سے دو پائلٹ پاکستانی سرزمین پر پیرا شوٹ کے ذریعے اترے، ذرائع کے مطابق 2 بھارتی پائلٹس کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک شدید زخمی ہے جبکہ دوسرے کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
بھارتی فضائیہ کے گرفتار پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ وہ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر کے عہدے پر فائز ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ایک زخمی پائلٹ کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا جب کہ دوسرا زیر حراست ہے۔
Comments are closed.