پاک روس جنگی مشقوں دروزبہ تھری میں شرکت کیلئے روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا

راولپنڈی: پاکستان اورروس کےدرمیان مشترکہ جنگی مشقیں دروزبہ تھری میں شرکت کیلئے روسی فوج کادستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستان، روس کے باہمی تربیتی تعاون کے فروغ کیلئے یہ مشقیں 23 اکتوبرسے4 نومبرتک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق روسی فوج کا دستہ پاک روس مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا،مشترکہ مشقیں دروزبہ تھری کےنام سے منعقد ہوں گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ جنگی مشقیں پاکستان، روس کے باہمی تربیتی تعاون کا حصہ ہیں،،،پاکستان اور روس کے درمیان دروزوبہ جنگی مشقیں تیسری بار منعقد کی جا رہی ہیں، ان مشقوں کا انعقاد 2016 میں پاکستان میں ہوا تھا، 2017 میں پاک روس جنگی مشقوں کا انعقاد روس میں ہوا تھا۔

Comments are closed.