اسلام آباد: دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے ۔ فائرنگ سے پاک فوج کا جوان نائیک غلام مصطفی ٰ شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ 37 سالہ نائیک غلام مصطفی شہید کا تعلق آزادکشمیر مظفر آباد سے تھا۔
سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس سے دہشتگرد فرار ہوگئے، دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔
بعد ازاں شہید غلام مصطفی ٰ کو آبائی علاقے مظفر آباد میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیاگیا،نماز جنازہ میں عسکری و سول حکام ،شہید کے رشتے داروں اور ا ہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments are closed.