لاہور: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کے روبرو پیش کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف سے مزید تفتیش کی جانی ہے اس لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی جائے۔ شہباز شریف کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی استدعا کی کہ شہباز شریف پر تاحال جرم ثابت نہیں ہوسکا۔ شہباز شریف نے فاضل جج سے مکالمے کے دوران کہا کہ 3 روز تک میرے پاس تفتیش کے لیے کوئی افسر نہیں آیا۔ عدالت نے شہباز شریف کو مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔ جس میں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کی صورت میں شہباز شریف پارلیمانی کمیٹی اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ن لیگ اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔
Comments are closed.