سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی

سپریم کورٹ نے ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر رائے محفوظ کرلی۔  چیف جسٹس نے جلد مختصر رائے سنانے کا عندیہ دے دیا۔

 چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی بنچ نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت کی ۔ عدالتی معاون رضا ربانی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد احمد رضا قصوری نے دلائل  مکمل کیے۔

دو طرفہ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر اپنی رائے محفوظ کرلی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ایک بنچ ممبر ریٹائر ہو رہے ہیں ہم اپنی مختصر رائے اس سے پہلے سنائیں گے۔ آج تو نہیں مگر شاید دوبارہ ہم ڈسکس کرنے کے بعد رائے سنانے بیٹھیں۔

Comments are closed.