شکیل آفریدی یابھارت سےمذاکرات۔۔۔ ملکی مفاد پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے شکیل آفریدی کا معاملہ ہو یا بھارت سے مذاکرات، ملکی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سی پیک پر چین کے ساتھ اختلاف کی باتوں کو خلاف حقیقت قرار دیا ۔

دفتر خارجہ کی جانب سے دو ٹوک موقف اپنایا گیا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں مثبت پیشرفت کی نوید  کے ساتھ ساتھ انہوں نے شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے کسی بھی قسم کے دباؤ قبول کرنےکی تردید کی۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا بھارت کی مذاکرات کیلئےمنت سماجت نہیں کر رہے ، کرتارپور بارڈر دوطرفہ بات چیت سے ہی کھل سکتا ہے ۔

ترجمان نےبتایا عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 فروری کو ہوگی، پاکستان مقدمہ لڑنے کیلئےمکمل تیار ہے، سی پیک کےمعاملے پر چین اور پاکستان ایک پیج پر ہیں۔

Comments are closed.