شیخ رشید کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں کی ضمانت کنفرم ہوگئی۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کردیا۔ ان کی اور راشد شفیق کی مورگاہ اور تھانہ سٹی کیسوں میں بھی ضمانتیں کنفرم ہوگئیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی مجموعی طور پر گیارہ مقدمات میں ضمانتیں ہوئی ۔ شیخ رشید اور راشد شفیق کو ایک مقدمے میں ضمانت نہ ملنے پر کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیاجو تھانہ نیو ٹاؤن نے درج تھا۔
تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے حساس ادارے کے دفتر پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں شیخ رشید کی گرفتاری ڈال دی ۔ پولیس ترجمان کے مطابق بدھ 17 جنوری انہیں جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ گرفتاری کے بعد تھانہ نیو ٹاؤن میں شیخ رشید کو ادویات، گرم کمبل پہنچا دیے گئے۔
سابق وزیر داخلہ اور بھتیجے راشد شفیق کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے 12 مقدمات درج ہیں جن میں پولیس نے گرفتاری مانگ رکھی ہے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی کے پندرہ کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔
Comments are closed.