عام انتخابات میں فوج اور آرمڈ فورسز تعینات ہوں گی۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی اور انتخابی صورت حال سے متعلق غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے عام انتخابات کے دوران سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ۔ فورسزحساس علاقوں میں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔وزارت داخلہ نے فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری کابینہ کو ارسال کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:https://jang.com.pk/news/1312951
الیکشن کمیشن نے خط میں کہا تھا کہ 2 لاکھ 77 ہزار سکیورٹی اہل کاروں کی خدمات درکا رہیں۔ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے اوراس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کر دیے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاتی فنڈز انتخابات کے نتائج کے اعلان تک منجمد کیے گئے ہیں تاہم مقامی حکومتیں روز مرہ امور سر انجام دیں گی۔
وفاقی کابینہ نے ایف بی آر میں اصلاحات کیلیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں وزیر انفارمشن اینڈ ٹیکنالوجی اور نجکاری شامل ہوں گے
Comments are closed.