اسلام آباد:مہنگائی کاجن بے قابو، 22 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی،چینی 172 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ حالیہ ہفتے کے دوران چینی، دالوں، تازہ دودھ اورانڈوں سمیت بائیس اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد اورچینی 81 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے، دال ماش،بیف،مٹن اور کھلے دودھ سمیت بیس سے زائد اشیائے خور ونوش کی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد اورچینی 81 فیصد مہنگی ہوئی ۔
دوسری جانب رواں ہفتے ٹماٹر27 روپےکلو، زندہ مرغی 23، ڈھائی کلوگھی کا ڈبہ 11 روپے 91 پیسے ، 5 کلوکوکنگ آئل کا ڈبہ 20 روپے جبکہ 20 کلوآٹے کا تھیلا 7 روپے سستا ہوا ۔17 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔
Comments are closed.