اسلام آباد: نواز شریف وزارت عظمیٰ سے نااہلی کے بعد پہلی بار چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے سامنے منگل کو پیش ہوں گے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پاک پتن دربار اراضی کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت منگل کو کرے گا۔ عدالتی نوٹس پر نوازشریف صبح نو بجے سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد عدالت عظمیٰ میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس نے اسی کی دہائی میں پاک پتن دربار کی اراضی فروخت کرنے سے متعلق کیس میں اس وقت کے وزیراعلیٰ نوازشریف کو ذاتی طور پرپیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.