اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بلوچستان کی ترقی خصوصاً گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلدتکمیل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبے کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیرسے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چین، پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس میں سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی آزمودہ ہے،حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے ،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،ملکی مفاد کے لیے طویل المدتی منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازم ہے۔
اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔گندم، یوریا، چینی، آٹا اور پیٹرول کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ۔ اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے جس کی سے قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتاہے ۔
Comments are closed.