وفاقی کابینہ میں 6 نئے وزراء شامل کرنے کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کی منظوری دے دی ہے،،پانچ وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت جمعہ کو ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد وفاقی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 38 ہو جائے گی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر اسلام آباد میں کل گیارہ بجے چھ وزراء سے حلف لیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور،فیصل واڈا،، اعظم سواتی ،، محمد میاں سومرو اورصاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،،، جبکہ زرتاج گل وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف لیں گی۔

ذرائع کے مطابق محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر برائے نجکاری،علی امین گنڈاپورکو امورکشمیر اورشمالی علاقہ جات کا قلمدان دیا جا سکتا ہے،اعظم سواتی کو سائنس و ٹیکنالوجی جبکہ زرتاج گل کو وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی لگائے جانے کا امکان ہے۔اس وقت وفاقی کابینہ 32 ارکان پرمشتمل ہے،، توسیع کے بعد یہ تعداد اڑتیس ہو جائے گی،، جن میں چوبیس وفاقی وزراء، چھ وزرائے مملکت جبکہ باقی آٹھ مشیران و معاونین شامل ہیں۔

Comments are closed.