کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ملتوی کردیا گیا۔
مانیٹرنگ ڈیسک
دوبئی۔ آئی سی سی کابورڈ اجلاس آج ویڈیو لنک پر ہوا جس میں رواں برس اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔آئی سی سی کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس اب 2021 اور 2022 میں
ہوں گے۔
2021 اور 2022 کے ورلڈ ٹی ٹوئٹی ایونٹس کے میزبان ملک کااعلان نہیں کیا گیا البتہ شیڈول کے مطابق 2021 کا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی بھارت میں ہونا تھا۔
بھارت میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ (50 اوورز) کی تاریخ کو بھی چھ ماہ آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ اب 2023 کا ورلڈ کپ فروری مارچ کی بجائے اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ آئی سی سی کے آئی بی سی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیاہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے اگلے سال نیوزی لینڈ میں شیڈول خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کو فی الحال شیڈول کے مطابق کرانے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا۔
Comments are closed.