پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا،ایرانی سفیر کو بھی واپس نہ آنے کی ہدایت

پاکستان  نے  اپنے سفیر کو  ایران سے  واپس بلا لیا ۔ ایرانی سفیر کو بھی پاکستان واپس نہ آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہاہے کہ پاکستان نے ایران واقعے پر ردعمل میں اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ۔ ایرانی سفیر کو پاکستان نہ آنے کا کہہ دیا گیا ہے۔پاکستان نے  پڑوسی ملک کے  ساتھ تمام اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت  کی ہے۔  ایرانی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے۔   اس کے نتیجے میں دو معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہوگئیں۔ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حدود میں کالعدم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

Comments are closed.