پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اکتوبر تک ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق آج سے پٹرول 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 137روپے 79 پیسے فی لیٹر ملے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت 10روپے 95 پیسے اضافے کے بعد 110 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 122.04 روپے سے بڑھ کر 134.48 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 99.51 روپے سے بڑھ کر 108.35 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی تھی۔

گزشتہ چار میں ماہ میں تبدیلی کی دعویدار حکومت نے 8 بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیاہے ۔ یوں 15 جون سے 15 اکتوبر تک پٹرولیم مصنوعات 30 روپے 70 پیسے تک مہنگی ہوئی ہیں۔ ان میں پٹرول 29 روپے 23 پیسے جبکہ ڈیزل 23 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کیاگیا ہے۔

 حکومت پٹرول پر فی لٹر کتنا ٹیکس لے رہی ہے ؟

حکومت ایک لٹرپٹرول پر25 روپے 22 پیسے ٹیکسز،ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی کی مد میں وصول کر رہی ہے۔اعداد و شمار کےمطابق پٹرول پر فی لٹر 8 روپے 82 پیسے ٹیکس ، 5 روپے 62 پیسے لیوی اور 3 روپے 91 پیسے ڈیلرز کمیشن عائد ہے ۔ یہی نہیں، عوام سے فی لٹر2 روپے 97 پیسےآئل مارکیٹنگ کمپنیز مارجن اور 3 روپے 90 پیسے فریٹ ما رجن بھی صول کیا جا رہا ہے جبکہ پٹرول کی فی لٹر اصل لاگت 112 روپے 57 پیسے ہے۔

Comments are closed.