اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کے دینے کے فیصلے سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آمد پر صحافیوں نے سوال کیا کہ حکومت آپ کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر رضا مند ہوگئی، کون پیچھے ہٹا کون آگے بڑھا؟اس سوال پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ اس میں کسی کے آگے بڑھنے یا پیچھے ہٹنے کی بات نہیں،حکومت کے اس اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین ہوتا ہے، صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا ایوان کا ماحول بہتر ہوگا؟ شہباز شریف نے سوال کا جواب دینے سے گریزاں کیا۔
Comments are closed.