ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں اور سوشل میڈیا شخصیات کی طلبی ،چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی ٰ نے ازخود نوٹس لے لیا۔ ان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پیر کو درخواست کی سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس نے کہا ہے کہ صحافیوں سے متعلق کیس پیر کو مقرر کررہا ہوں۔ آپ کی جو گزارشات ہیں وہ عدالت میں بتائیں۔ اس سے قبل قاضی فائز عیسی ٰ سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے رپورٹرز نے چیمبر میں ملاقات کی تھی ۔ صحافیوں نے باضابطہ درخواست کی صورت میں چیف جسٹس کو نوٹسز اور آزادی صحافت پر قدغن کے حوالے صورتحال سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں
واضح رہے کہ اعلی ٰ عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پرتوہین آمیز پروپیگنڈے کے جرم میں ایف آئی اے نے سینتالیس صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سمیت پینسٹھ افراد کو نوٹسز جاری کیے تھے ۔ نوٹسز کے حوالے سے سماعت کی تاریخ 30 اور 31 جنوری 2024 مقرر کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 115 انکوائریاں رجسٹر ڈ کی ہیں۔۔
Comments are closed.