ڈیم مہم گیم چینجر،میرے بعد تحریک بند نہ ہونے دیجئے گا، چیف جسٹس

اسلام آباد: واٹرسمپوزیم اعلامیہ پرعملدرآ مد کا معاملہ ڈیمزعملدرآمد بینچ کو بھجوا دیا۔ سیکریٹری آبی وسائل نے بتایا کہ پندرہ مارچ سے مہمند ڈیم جب کہ جون میں دیا میر بھاشا ڈیم پر تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ ڈیم مہم پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے،میرے جانے کے بعد اس تحریک کو بند نہ ہونے دیجیے گا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر سے متعلق اعلان اسلام آباد پرعملدر آمد کب ہوگا ،تفصیلات بتائیں۔اصل معاملہ تو فنڈنگ کا ہے، وہ کیسے ہوگی اور ڈیم کی تعمیر کب شروع ہوگی۔عدالت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو ختم کیا ہوا ہے،،ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کر دیں تو 36 ارب روپیے سالانہ ریونیو آئے گا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پانی کمپنیاں ماہانہ 7 ارب لیٹر پانی زیر زمین سے نکالتی ہیں، ایک روپیہ فی لٹر ٹیکس لگانے سے سالانہ84 ارب روپے مل سکتے ہیں۔۔

سیکریٹری آبی وسائل نے کہا کہ عدالتی حکم سے بہت بڑا کام ہوا ہے، اعلامیہ اسلام آباد پر حکومت ہر صورت عمل کرے گی۔۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ڈیم مہم پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے،میرے جانے کے بعد اس تحریک کو بند نہ ہونے دیجیے گا۔۔عدالت نے اعلان اسلام آباد کا معاملہ ڈیمز عملدرآمد بینچ کو بھجوا تے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.