اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے حالیہ مظالم اور بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل تشدد اور قتل وغارت سے نہیں بلکہ صرف مذاکرات سے ہی ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت پرشدیدمذمت کرتا ہوں۔ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر آواز اٹھائیں گے اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کریں گے کہ وادی میں حق خودارادیت کے وعدے کو پورا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے، قتل و غارت اور تشدد میں نہیں، جب کہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
Comments are closed.