کورکمانڈرزکانفرنس:سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد،جمہوری عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 262 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آ رکے مطابق آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کی خودمختاری ،علاقائی سا لمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے۔ ملکی خودمختاری اور عوامی  امنگوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کورکمانڈرزنے واضح کیا کہ کسی کو سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد  اورانتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فورم نے اس عزم کا اظہارکیا کہ ریاست پاکستان دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشتگردوں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والے عناصر کیساتھ مکمل طاقت سے نمٹے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ملکی خودمختاری،قومی عزت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

   شرکاء کو بھارتی دہشت گردی اور پاکستانی شہریوں کے قتل عام کی مہم پر بھی بریفنگ دی گئی۔فورم نے اتفاق کیا کہ بھارت کی  بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر اس کا اصل چہرہ دنیا  کو دیکھایاجائے گا۔ عام انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد میں پاک فوج آئینی مینڈیٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے گی۔

Comments are closed.