گیس قیمتوں میں 10 سے143 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق 27 ستمبر سے ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں 10 سے 143 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ گیس استعمال کرنے والوں کے لیے گیس 15 فیصد فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ کے استعمال پر 20 فیصد اور 500 یا اس سے زائد یونٹس کے استعمال پر صارفین کے لیے گیس 143 فیصد مہنگی ہوگی۔

کمرشل سیکٹر کے لیے گیس 40 فیصد مہنگی کی گئی ہے جب کہ سیمنٹ سیکٹر کے لیے گیس کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر94 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Comments are closed.