(ن) لیگ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کورونا وائرس کی تیزی سے بگڑتی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی اسد اقیصر کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ چار ہزار 600 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موثر حکمت عملی نہ ہونے کے باعث دنیا بھر میں تباہی مچانے والے خطرناک وائرس کے پھیلنے کا شدید خطرہ ہے۔ بحرانی صورتحال میں موثر اقدامات نہ اٹھانا سنگین جرم ہے۔

خواجہ محمد آصف نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے جس میں وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات سے ایوان کو آگاہ کرے۔

Comments are closed.