لاہور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سختی کرنے کا وقت آ گیا ہے، ماسک کے بغیر کسی کو عوامی مقامات پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، زیادہ کیسز والے علاقوں کو تلاش کر کے سخت لاک ڈاؤن کریں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ساتھ کورونا وائرس کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، پاکستان سنگارپور، نیوزی لینڈ جیسا ہوتا تو لاک ڈاؤن کرنا آسان ہوتا، ہمارے ملک کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، تاثر تھا لاہور میں پھر لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن کا مطلب پوری معیشت کو بند کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ 25 فیصد لوگ غربت سے نیچے گزار رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 13 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا تھا، نیو یارک نے بھی ہمارے ساتھ لاک ڈاؤن کیا، وہاں دیوالیہ نکل گیا، ہمیں بھی بجٹ بنانے میں مشکلات آئی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دیہاڑی دار لوگ بیروزگار ہوجاتے ہیں اور آمدنی نہ آنے کی وجہ سے بچوں کا پیٹ نہیں پال سکتے، ملک بند ہو جائے تو معیشت تباہ ہو جاتی ہے، بھارت اور بنگلا دیش میں بھی حالات خراب ہیں، جتنی دیر آپ ملک کو بند کرتے ہیں اتنی معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ملک اسی وقت چل سکتا ہے جب عوام ذمہ داری لے۔ ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا، اگر احتیاط نہ کریں گے تو کیسز تعداد سے پھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں زیادہ لوگ بیمار ہو گئے تو ہمارے پاس ہسپتالوں میں زیادہ سہولتیں نہیں ہیں، ماضی میں کسی نے اسپتالوں کا نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ہاٹ سپاٹ (جہاں سے زیادہ کیسز سامنے آئیں گے) تلاش کریں گے اور پھر وہاں پر سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کسی بھی جگہ پر شہری کو بغیر ماسک کے داخل نہیں ہونے دیں گے۔
ایس او پیز کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رضا کاروں کے ذریعے ایس او پیز پر عمل کرائیں گے، ایس او پیز پر انتظامیہ، ٹائیگر فورس عمل درآمد کرائے گی، اب سختی کرنی ہے، کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ہے، اگر تعمیراتی منصوبوں کے مقامات پر لوگ احتیاط نہیں کریں گے تو انہیں بند کر دیا جائے گا۔
Your explanation is organized very easy to understand!!! I understood at once. Could you please post about majorsite ?? Please!!