سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان کی اجازت دیدی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے سے متعلق کیس میں ان کی اہلیہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دینے کی اجازت دے دی۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی فل کورٹ صدارتی ریفرنس کی کارروائی رکوانے سے متعلق آئینی درخواستوں پر سماعت کر رہی ہے۔ سماعت کے آغاز پر بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہم جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے گھر پر ویڈیو لنک کے انتظامات کروا رہے، دوپہر کو جج صاحب کی اہلیہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ہماری درخواست ہے کہ وہ مختصر بات کریں، بیان دیتے وقت مناسب الفاظ کا استعمال  اور عدالتی ڈیکورم کا خیال رکھیں، ان کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ ہمارے سامنے فریق نہیں۔

Comments are closed.