راولپنڈی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، قابض بھارتی فورسز کی حاجی پیر اور بیدوری سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ سے تیرہ سالہ بچی شہید جب کہ اس کی والدہ اور 12 سالہ بھائی شدید زخمی ہو گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ رات حاجی پیر اور بیدوری سیکٹر پر سول آبادی پر اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کی ہے۔
Indian Army troops unprovoked CFV in Hajipir & Bedori Sectors along #LOC last night targeting civil population. A 13 yrs old girl, village Mehnsar, Bedori Sector, embraced shahadat, her mother & 12 yrs old boy got injured.
Pak Army troops responded effectively to Indian firing.— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 21, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورس کی بلا اشتعال فائرنگ سے بیدوری سیکٹر کے منسار گاؤں کی 13 سالہ معصوم بچی شہید ہو گئی جب کہ اس کی والدہ اور 12 سالہ بھائی شدید زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج دشمن کی جانب سے اشتعال انگیزی اور بلا اشتعال فائرنگ کا موثر انداز میں جواب دیا۔
Comments are closed.