امن دشمنوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کا افسر اور جوان مادر وطن پر قربان، دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی: امن دشمنوں کا ایک بار پھر چھپ کر وار۔۔۔ شمالی و جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے پر دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں پاک فوج کا کیپٹن اور سپاہی شہید ہو گئے جب کہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک کر دیا گیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وجنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گشت پر مامور ٹیم پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید نے جام شہادت نوش کیا جب کہ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے دوران 2 سپاہی زخمی بھی ہوئے۔ بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے کمپاؤنڈ کو دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا۔
Comments are closed.