اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں جنسی تشدد، بجلی کے جھٹکے اور ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیوں اور مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی ہندوتوا حکومت کے احکامات پر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج مظالم کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرعالمی برادری بھارت سے جواب طلب کرے۔
وزیراعظم عمران خان نے تشدد کے شکار افراد کی حمایت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں اور بچوں کو پیلٹ گن۔۔۔جنسی تشدد۔۔۔بجلی کے جھٹکے اور ذہنی وجسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ نے بھارتی قابض افواج کے مظالم کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیوں اور مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی ناقابل قبول ہے۔
Comments are closed.