راولپنڈی: بھارت اشتعال انگیزیوں سے باز نہ آیا، قابض بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے تلواڑی گائوں کا ایک نوجوان لڑکا شہید ہوگیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے لیپہ سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔
Indian troops unprovoked CFV targeting civil population using Artillery, Mortars & heavy weapons in Lipa Sector along #LOC late last night. A young boy resident of Talwari village martyred due to Indian indiscriminate firing. Pakistan Army responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 1, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے آرٹلری، مارٹر اور بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے۔ بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں تلواری گاوں کا ایک بچہ شہید ہو گیا۔
میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے موثر انداز میں جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جس سے دشمن کی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی معاہدے کی 1546 بارخلاف ورزیاں کی گئیں جبکہ شہری آبادی پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 14افراد شہید اور 114زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا،،مراسلے میں کہا گیاہے کہ بھارت کی طرف سے 29اور30جون کو ایل او سی پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئیں،بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور پانچ زخمی ہوئے۔ بھارت ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رواں سا ل ایل او سی پر اب تک 1546 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں ،اس دوران 14افراد شہید جبکہ 114زخمی ہو ئے ۔
Comments are closed.