گلگت بلتستان میں اضافی فوج تعیناتی اور چینی افواج کی موجودگی سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ مسترد

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے گلگت بلتستان میں لائن آف کنٹرول پر اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی اور چین کی جانب سے اسکردو ایئر بیس استعمال کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ مسترد کر دیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان پاک فوج کی جانب سے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پراپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور سچ سے کوسوں دور ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اسکردو میں کوئی پاکستانی ایئربیس استعمال نہیں کررہا،،بھارتی میڈیا غیرذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کررپورٹنگ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ گھر میں گھس کر مارنے کی گیدڑ بھبھکیاں دینے والے بھارت کی گھر میں خوب پٹائی دنیا نے دیکھ لی ہے، اب مودی سرکار رُسوائی سے بچنے کے لئے ہمسایہ ممالک کے خلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہوگیا۔

لداخ میں چین کے ہاتھوں ملنے والی ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا کو پاکستان اور چین کے ڈراؤنے خواب آنے لگے ہیں۔ بھارتی میڈیا مودی اسٹیبلشمنٹ کا آلہ کار بن کر بے بنیاد، جھوٹا اور من گھڑت پراپیگنڈہ کرنے میں مصروف ہے۔

Comments are closed.