اسلام آباد: ملک کی اعلیٰ ترین قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملکی سلامتی و خودمختاری کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی ٰ سطح اجلاس میں چئیر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اورڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت اعلی ٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔شرکاء نے کہاکہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے اور اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرحدوں کی حفاطت اور ملک کو دپیش ہر خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیاکہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لے ۔ شرکاء نے پاکستان ا سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے میں سیکیورٹی اداروں کی مربوط حکمت عملی اور بہادری کوبھی خراج تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.