وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیب پیشی سے معذرت،8 جولائی کو دوبارہ طلب

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے آج پیش ہونے سے معذرت کر لی، جس کے بعد نیب نے مراد علی شاہ کو آٹھ جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا۔

جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کرپشن کے میگا اسکینڈل میں سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آج طلب کر رکھا تھا، تاہم سید مراد علی شاہ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر آج نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔

قومی احتساب بیورو نے مراد علی شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز بعد 8 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، نیب نے مراد علی شاہ کو اٹھائیس سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا جس کے جوابات مانگے گئے ہیں۔ مرادعلی شاہ اس سے پہلے دو بار نیب دفتر پیش ہو چکے ہیں۔

Comments are closed.