فواد چوہدری کا برطانیہ سے نوازشریف اور بانی متحدہ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کےحوالے کرے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں، ان دونوں ملزمان کا برطانیہ میں قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

Comments are closed.