وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں، جس کے بعد ٹیسٹ کرایا۔

 اپنی ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید لکھا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہا ہوں، انہوں نے عوام سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

معاون خصوصی نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وباء کے خاتمے کیلئے شاندار کام کر رہے ہیں، جسے جاری رکھا جائے۔

Comments are closed.