پشاور: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک اور بڑا اقدام سامنے آیا ہے، اشتہارات پر کمیشن لینے کے الزام پر اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔
اجمل وزیر کی ایک آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ ایک اشتہاری کمپنی کے مالک سے اشتہارات کے بدلے کمیشن کی ڈیل کرتے سنے جا سکتے ہیں، الزامات ثابت ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اجمل وزیر کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق اجمل وزیر کی جگہ کامران بنگش کو خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا، کامران بنگش کے پاس معاون بلدیات و دیہی ترقی کا قلمدان بھی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اجمل وزیر نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیا ہے، بعض وجوہات کی بناء پر بحیثیت مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا خدمات جاری نہیں رکھ سکتا۔
Comments are closed.