اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے کورونا وباء کے دوران بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سفری پابندیوں اور مشکلات کے باوجود بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا گیا۔
Despite massive disruptions in global air travel, we have fulfilled our promise of bringing back stranded Pakistanis & our overseas workers.250,000 Pakistanis from around the world have been brought home. My govt will continue to support overseas Pakistanis in every way possible
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 18, 2020
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک پھنسے پاکستانی اور ورکرز کو وطن پہنچایا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت تارکین وطن کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گی۔
Comments are closed.